لاہور( کلچرل رپورٹر) متعدد ایوارڈ یافتہ دبئی سے پاکستان کی نامور سنگر اور شوبز آرٹسٹ سونیا مجید کو بھارتی شہر گجرات میں ہونے والے نیشنل فلم اینڈ ٹی وی فیسٹیول میں انکی خدمات کو سراہتے ہوئے بہترین فی میل سنگر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔آل میڈیا کے زیرِ انتظام (گجرات انڈیامیں ) منعقد اس فیسٹیول میں فلم اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والے شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گلوکارہ نے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ ان کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔گلوکارہ نے بالی ووڈ فلموں میں بطور پلے بیک سنگر اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کردیا ۔ گلوکارہ سونیا مجید نے کہا ہے کہ جلد پاکستان کا دورہ کرونگی۔