واشنگٹن ( ندیم منظور سلہری سے ) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاوں میں ایک دیہاتی بسا کرشنا صدر ٹرمپ کو دیوتا مانتا ہے اور اس نے اپنے گھر کو مندر میں تبدیل کر لیا ہے جہاں ٹرمپ کے بت رکھے ہیں، ایک بت کی اونچائی چھ فٹ ہے ۔کرشنا پیشے کے لحاظ سے تاجر ہے اور وہ ٹرمپ کی لمبی عمر کیلئے روزے بھی رکھتا ہے اور کام پر جانے سے پہلے ٹرمپ کے بت کے سامنے کھڑے ہو کر پوجا بھی کرتا ہے ۔ کرشنا کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے دورہ بھارت کے دوران ٹرمپ مجھ سے بھی ملیں۔امریکی میڈیا نے کرشنا کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ذہنی کونسلنگ کی ضرورت ہے ۔