سری نگر(نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں انڈین ایئر فورس کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اودھمپور میں بھارتی فضائیہ کے بیس پر گولی چلنے کی آواز پر سکیورٹی پر مامور اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو 22 سالہ اہلکار شبھام سنگھ پرمار کو خون میں لت پت پایا اور قریب ہی سرکاری رائفل پڑی تھی۔شبھام کو ادھمپور کے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دم توڑ دیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اہلکار کے سر میں انتہائی قریب سے گولی سے لگی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خودکشی ہے ۔