لاہور( این این آئی) نامور گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی درندگی اب نا قابل برداشت ہو چکی ہے اور اگر اب بھی عالمی طاقتوں اور عالمی تنظیموں نے اسکا نوٹس نہ لیا تو اس سے ثابت ہو جائیگا کہ بھارت انکی آشیر باد سے سب کچھ کر رہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ننھے بچے کے سامنے اسکے نانا کو بھارتی درندوں نے وحشیانہ طریقہ سے شہید کیا۔بیگناہ بزرگ کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دل رکھنے والا ہر انسان دکھی اور رنجیدہ ہے لیکن بد قسمتی سے عالمی طاقتوں اور عالمی تنظیموں کی جانب سے ایک لفظ نہیں بولا گیا ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مقبوضہ کشمیر کے آزادی کیلئے کوئی معجزہ کر دے تاکہ کشمیری اپنی خواہشات کے مطابق آزادی سے زندگی بسر کر سکیں۔