نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے اپنے فوجیوں کو فیس بُک سمیت89موبائل ایپس فوری ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا، بھارتی فوجیوں کو جو موبائل ایپس ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے ان میں فیس بک، ٹک ٹاک، ٹروکالر اور انسٹاگرام شامل ہیں، اس کے علاوہ ڈیلی ہَنٹ سمیت متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے ۔ ان کے علاوہ وی چیٹ، شیئر چیٹ، وائبر، آئی ایم او، سموسہ، کوالی، زیندر، زپیا، شیئراِٹ، یوسی براؤزر، یوسی براؤزر منی، زوم، لائیو می، وی میٹ، کیم سکینر، بیوٹی پلس، ٹرو کالر، پب جی، کلیش آف کنگز، علی ایکسپریس، کاؤچ سرفنگ، ہنگامہ اور سانگز ڈاٹ پی کے ، ٹمبلر، ریڈ اٹ جیسی معروف ایپس بھی ان 89 ایپس کی فہرست میں شامل ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے جو کوئی بھی اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا اسے سخت نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔