نئی دہلی (شوبز ڈیسک)دہلی ہائی کورٹ نے بھارتی نجی ٹی وی چینلز ری پبلک ٹی وی، اس کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی، ٹائمز ناؤ اور اس کی گروپ ایڈیٹر ناویکا کمار اور دیگر سے سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ایجنسیوں کی تحقیقات سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات پر جواب طلب کرلیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کی 4 ایسوسی ایشنز اور 34 نامور بولی وڈ پروڈیوسرز نے 2 ٹی وی چینلز، ری پبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کے خلاف ہدایات دینے کی درخواست کی تھی جس پر جسٹس راجیو شکدر نے چینلز اور ان کے اینکرز کو یہ ہدایت بھی کی کہ اداکار شاہ رخ خان،عامر خان ، سلمان خان،اکشے کمار، اجے دیوگن، انیل کپور کے پروڈکشن ہاؤسز کیخلاف کوئی توہین آمیز مواد نہ د کھا نے اور اپلوڈ نہ کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔
بھارتی چینلز پر بالی وڈ کیخلاف توہین آمیز مواد نشر کرنے کی پابندی
منگل 10 نومبر 2020ء
نئی دہلی (شوبز ڈیسک)دہلی ہائی کورٹ نے بھارتی نجی ٹی وی چینلز ری پبلک ٹی وی، اس کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی، ٹائمز ناؤ اور اس کی گروپ ایڈیٹر ناویکا کمار اور دیگر سے سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ایجنسیوں کی تحقیقات سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات پر جواب طلب کرلیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کی 4 ایسوسی ایشنز اور 34 نامور بولی وڈ پروڈیوسرز نے 2 ٹی وی چینلز، ری پبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کے خلاف ہدایات دینے کی درخواست کی تھی جس پر جسٹس راجیو شکدر نے چینلز اور ان کے اینکرز کو یہ ہدایت بھی کی کہ اداکار شاہ رخ خان،عامر خان ، سلمان خان،اکشے کمار، اجے دیوگن، انیل کپور کے پروڈکشن ہاؤسز کیخلاف کوئی توہین آمیز مواد نہ د کھا نے اور اپلوڈ نہ کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 10 نومبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں