پٹیالہ ( نیٹ نیوز) بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر بالی وڈ کے معروف ہدایت کار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم 'گُڈ لک جیری' کی شوٹنگ روک دی، کسان پٹیالہ میں بھوپندرا روڈ پر جھانوی کپور کی فلم کے سیٹ پر آ پہنچے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر روک دی گئی، رپورٹس کے مطابق مشتعل کسانوں نے فلم کے سیٹ پر پہنچ کر 'جھانوی کپور واپس جاؤ' کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کی وجہ سے فلم 'گُڈ لک جیری' کی شوٹنگ کو روک دیا گیا، مشتعل کسانوں کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو فوراً روک دیا گیا اور جھانوی کپور فلم کی کاسٹ اور کریو سمیت واپس ہوٹل چلی گئیں، خیال رہے اس سے قبل 11 جنوری کو بھی پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب میں فلم 'گڈ لک جیری' کی شوٹنگ کے دوران ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔