نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کسانوں کے احتجاج کو سو دن مکمل ہو گئے ، آج(ہفتہ کو) ملک کی مصروف ترین شاہراہیں بند کر دی جائیں گی، دہلی کے دھرنوں میں مستقل رہنے کی تیاریاں کر لی گئیں، مودی حکومت نے پانی بند کردیا، کاشکاروں نے اپنے واٹرپمپ لگا لئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کسانوں نے احتجاج کے سو روز مکمل کر لیے ، مودی سرکار نے کم ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلی کے دھرنوں میں مظاہرین کیلئے پانی کی سپلائی روکنے کا عمل شروع کر رکھا ہے ، کاشکاروں نے اپنے واٹرپمپ لگا لئے ۔ کسان رہنما راکیش نے کہا ہے لڑائی لمبی چلے گی، سرکار سے بات چیت کا کوئی امکان نہیں۔مودی سرکار پر کسانوں کا غصہ بجا ہے ، انہیں سردی ، گرمی ، اور بارشوں میں رکھا گیا۔ مظاہرین نے دھرنوں میں مستقل رہنے کے لیے تیاریاں کر لیں۔سنگھو بارڈر پر لکڑی کی جگہ لوہے کے راڈ لگانے شروع کر دیئے ، گرمی سے بچنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، پنکھے اور اے سی لگائے جا رہے ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ بڑی کمپنیاں سب کچھ کھا جائیں گی، بھارت میں اناج کا بحران پیدا ہو جائے گا۔