نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بور ڈ(بی سی سی آئی ) نے سابق پاکستانی کوچ گرانٹ لیوڈن کی خدمات لینے پر غور شروع کردیا ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گرانٹ لیوڈن کو ٹریننگ اینڈ سٹرینتھنگ کوچ کی پوزیشن کے لیے دیگر تین امیدواروں کے ہمراہ دوسرے راؤنڈ کے انٹر ویوز کے لیے منتخب کیا گیا ہے ،دیگر امیدواروں میں لیوک ووڈ ہاؤس، نک ویب ،آنند اوررجنی کانت سیوگنانم شامل ہیں۔یاد رہے کہ پی سی بی نے حال ہی می کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ان میں گرانٹ لیوڈن بھی شامل تھے ۔