نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں ٹرک الٹنے سے 3افراد ہلاک ،12زخمی ہو گئے ،حادثہ اتر پردیش میں پیش آیا ،مرنیوالے مزدور تھے جو گھر جارہے تھے ۔ مقامی پولیس کے مطابق ٹرک پرخواتین سمیت 17 تارکین وطن مزدور سوار تھے جو ملک بھر میں لگے لاک ڈائون کی وجہ سے گھر جا رہے تھے مقامی پولیس کے مطابق حادثہ روڈ کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ مقامی شاہراہ پر روڈ بہت خراب اور ٹوٹی پھوٹی تھی جس کے باعث ٹرک الٹ گیا ، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔