واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکہ میں 87 سالہ شخص نے 25 فٹ بلند آبشار پر سلائیڈنگ کر کے سب کو حیرا ن کر دیا۔ڈھلتی عمر کے ساتھ ہی اکثر افراد کی ہمت و طاقت ساتھ چھوڑ دیتی ہے مگر اس امریکی بزرگ نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کے لیے کئی فٹ بلند آبشار کا انتخاب کیا اور وہاں پہنچ کر سلائیڈ کے مزے بھی لیے ۔معمر شخص نے کوسٹاریکا کی 25 فٹ بلند یوویٹا Uvita نامی آبشار پر سلائیڈنگ کا شوق پورا کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ زندگی زندہ دلی کا نام ہے ۔