لاہور(سٹاف رپورٹر)سانحہ ماڈل ٹائون کے خلاف احتجاج کرنے پر توڑ پھوڑ کے کیس میں 7سال کی سزا پانے والے ہمایوں بشیر کے بھائی عبدالقدیر نے وزیراعظم ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ میرے بیمار بھائی کو علاج کیلئے ضمانت پر رہا کیا جائے ، ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر ڈائیلسز شروع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔میرے بھائی کے پیٹ میں پانی بھی بھر چکا ہے اور ان کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں ،اسی مخدوش حالت میں انہیں گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قید کر دیا گیا، ان خیالات کا اظہار ہمایوں بشیر کے چھوٹے بھائی عبدالقدیر نے اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔