کراچی (این این آئی)اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے بھائی کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد انہیں اور ان کے بھائی کو صنفی تنقید کا نشانہ جا رہا ہے ۔مہوش حیات ماضی میں بھی بھائی کے ساتھ ڈانس ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں اور ماضی میں بھی انہیں تنقید کا سامنا رہا ہے ۔اداکارہ نے 16 جولائی کو انسٹاگرام پر بھائی دانش کے ساتھ مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں مغربی طرز کی موسیقی پر ڈانس کرتے دکھائی دئیے ۔ویڈیو میں دونوں بہن بھائیوں کو گھر میں ہی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے انہیں ایک ہی صنف قرار دیا اور سوال کیا کہ دونوں میں سے بھائی کون ہے ؟بعض لوگوں نے دونوں کی ویڈیو پر تنقیدی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو خوبصورت بہنیں بھی قرار دیا۔بعض لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے سخت زبان بھی استعمال کی تاہم کئی لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی اور دونوں بہن و بھائیوں کے ڈانس کو اچھا قرار دیا۔