نئی دہلی (نیٹ نیوز) نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج کی قابلیت اور پیشہ ورانہ تربیت کی قلعی اس وقت کھل گئی جب مدھیہ پردیش میں نامعلوم افراد اڈے میں گھس کر وہاں سے اسلحہ لے کر فرار ہو گئے اور بھارتی سورما منہ دیکھتے رہ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ پچ ماری میں واقع فوجی اڈے میں پیش آیا جہاں رات کے وقت چند نامعلوم افراد اڈے میں گھس گئے اور رائفلیں اور گولیاں لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واردات کے بعد فوجی اڈے میں کھلبلی مچ گئی، پولیس کو واقعہ کی اطلاع کی گئی جبکہ دیگر فوجی تنصیبات، ریلوے سٹیشن، ایئرپورٹ اور دیگر پبلک مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزموں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں۔
بھارتی سورماؤں کی قابلیت:نامعلوم افراد اڈے میں گھس کر اسلحہ لے اڑے
هفته 07 دسمبر 2019ء
نئی دہلی (نیٹ نیوز) نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج کی قابلیت اور پیشہ ورانہ تربیت کی قلعی اس وقت کھل گئی جب مدھیہ پردیش میں نامعلوم افراد اڈے میں گھس کر وہاں سے اسلحہ لے کر فرار ہو گئے اور بھارتی سورما منہ دیکھتے رہ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ پچ ماری میں واقع فوجی اڈے میں پیش آیا جہاں رات کے وقت چند نامعلوم افراد اڈے میں گھس گئے اور رائفلیں اور گولیاں لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واردات کے بعد فوجی اڈے میں کھلبلی مچ گئی، پولیس کو واقعہ کی اطلاع کی گئی جبکہ دیگر فوجی تنصیبات، ریلوے سٹیشن، ایئرپورٹ اور دیگر پبلک مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزموں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں هفته 07 دسمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں