لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف بھنگڑا کنگ شاہد سونونئی پنجابی فلم "لہورداٹیشن" میں گانے کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے ۔ایس کے پروڈکشن اور گجر پروڈکشن کی مشترکہ نئی پنجابی فلم"لہورداٹیشن" کا افتتاح گزشتہ روز مقامی ٹی وی چینل پرکیاگیا۔جس میں خواجہ ندیم ،چودھری اکبر،خواجہ حماد، لائبہ خان، بیا خان،شاہد سونو، ناصر بیراج، ٹائیگر شاہ ، ملک آصف شہزاد،روبینہ ،،فوزیہ مہر،ہدایتکار شہزادگجر،فلمسازشاہد بیگ،شیخ طارق، مصنف زین چوہدری،جعفربھٹی،نمرہ و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔