لاہور (اپنے وقائع نگار سے، کامر س رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجا ب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔ جس میں اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لئیمیچنگ گرانٹ کی شکل میں قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔بھٹہ مالکان کو 2 فیصد سروسز چارجز پر قرضہ ملے گا،جس کی واپسی کی مدت 2 سال ہوگی۔جو 7 سو بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوچکے پہلے انہیں قرضوں کی سہولت ملے گی۔ ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپو ریشن مدثر ملک،ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات اشعر زیدی،برکس کلن ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر محمد شعیب نیازی،مہر عبدالحق ،رانا سبحان اوردیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان وزیر اعظم کا وژن ہے۔