لاہور(پ ر )دی بینک آ ف پنجاب نے پاکستان کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنی لمیٹڈ (PCRCL) کے ساتھ با ضابط طور پر ایک معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔ بی او پی پہلا بینک تھا جس نے PCRCL سے ایک باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے اور اب ایک باقاعدہ معاہدہ کیا جس کے تحت NPLs کو PCRCL کو منتقل کیا جانا ہے تا کہ دیرینہ NPAs خاص طور پر بیرونِ ملک روپوش نادہندگان سے پیسے واپس لیے جا سکیں جو وہاں کاروبار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے بی او پی کے صدر ظفر مسعود نے کہا کہ PCRCLنہ صرف ایک متحرک اکنامک ایجنٹ کے طور پرسامنے آ ئے گا بلکہ غیر مستحکم صنعت کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا ۔ لاقا سرور ، سی ای او PCRCL نے کہاکہ پاکستان کار پوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کا مقصد مالی طور پرغیر مستحکم کمپنیز کو معاشی طور پر اور عملی طور پر اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے ۔ تقریب میں چیف رسک آ فیسر بی او پی ارسلان اقبال اور سی ایف او PCRCL عمران بٹ نے بھی شرکت کی۔