کوئٹہ( آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ ون کی عدالت میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی ہے ۔ بدھ کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ساجد ترین ایڈووکیٹ نے سردار اختر جان مینگل کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بی این پی کی وفاق سے علیحدگی پروفاقی وزیرکے ردعمل کے الفاظ الفاظ گالی کے زمرے میں آتے ہیں، یہ اختر مینگل کے خلاف نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کی توہین ہے لہذا ان کے خلاف کریمنل دفعات 499۔500۔503-506 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اس موقع پر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنا بیان ریکارڈکرادیا۔