لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے بی ڈی ایس سکینڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 14ڈینٹل کالجوں کے 837طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 647پاس جبکہ 184فیل قرار پائے ۔ کامیابی کا تناسب 77.86 فیصد رہا۔ڈینٹل سیکشن ، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی امل وحید نے 849/1000نمبر لے کر پہلی پوزیشن،ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کی نرمین اظہرنے 847/1000نمبر لیکر دوسری جبکہ اسی کالج ہی کی ارحا وجاہت نے 846/1000نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 3جنوری 2020ء سے شروع ہوں گے ۔