اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا بی جے پی رہنما سبرامنین سوامی کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل سامنے آگیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے ،وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی قیادت 21 ویں صدی میں 20 کروڑ مسلمانوں کے خلاف کھل کر بول رہی ہے ، بی جے پی رہنما ایسے بات کررہے ہیں جیسے یہودیوں کے خلاف نازی بولتے تھے ،وزیراعظم نے بی جے پی رہنما سبرامنین سوامی کی مسلمان مخالف ویڈیو بھی ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔