نئی دہلی (این این آئی،نیٹ نیوز)بھارت میں بی جے پی نے مذہبی دہشتگردی کرتے ہوئے کرتار پورراہداری کھولنے کی مخالفت کردی ۔بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ، ہندوتوا نظریہ حاوی ہوگیا ، مسلمان، سکھ، اقلیتیں غیر محفوظ ہیں ہٹلر مودی فاشزم، اقلیتوں سے مذہبی آزادی بھی چھننے لگی ہے ، پاکستان نے بابا گورونانک کی 550ویں سالگرہ کیلئے کرتارپور راہداری منصوبہ شروع کیا،پاکستان کا اقدام بابائے قوم قائد اعظم کے مذہبی آزادی پر فرمودات کے عین مطابق ہے تاہم دوسری جانب بھارت گولڈن ٹیمپل کی طرح سکھ برادری کیخلاف دہشتگردی پر اتر آیا کرتارپور راہداری منصوبے کیخلاف آوازیں اٹھانا شروع کر دیں ۔بھارتیہ جنتا پارٹی رہنما، رکن لوک سبھا سبرامنیم سوامی نے کرتارپور راہداری پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان، بھارت کے مابین کرتارپور راہداری نہ کھولی جائے صورتحال کی بہتری تک پاکستان سے کوئی مذاکرات نہ کرے کرتارپور راہداری پر کام روکا جائے ،انہوں نے جواہر لال نہرو کی اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے درخواست بھی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔