کو ئٹہ(بشریٰ قمر )با لی ووڈ کے ممتا ز ادا کار قادر خان کے کو ئٹہ میں چچا خیر محمد فور مین کی رہا ئش گاہ پر بھی فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے ، فا تحہ کے لئے سیاسی و سما جی ز ندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد ان کی رہا ئش گاہ آ رہے ہیں ۔کو ئٹہ میں قاد ر خان کے بھتیجے ندیم اکبرنے بتا یا کہ ادا کار قادر خان کو ئٹہ کے علا قے کا سی روڈ ٹین ٹائون میں پید ا ہو ئے ،والد کانام مو لو ی عبدالرحمان کا کڑ اور وا لدہ کا نا م بی بی جان تھا ۔قاد ر خان کے وا لدبر ٹش آ رمی میں سپا ہی تھے 1946میں قادر خان ، اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی چلے گئے اس وقت قادر خان کی عمر 8سا ل تھی ان کے جانے کے ایک سال بعد پاکستان معرض وجود میں آ گیااور قادر خان اور ان کے اہلخانہ وا پس نہ آ سکے ۔انکے وا لد ریٹائرمنٹ کے بعد چھری چا قو تیز کرنے کا کا م کرنے لگے اور بڑی مشکل سے قا در خان کو تعلیم دلوائی۔ چند سا ل بعد ان کا ایک رشتے دار ممبئی میں تجار ت کی غرض سے گیا جس نے قاد ر خان کے وا لد کو وہاں دیکھا اور کو ئٹہ آ کر انہیں اطلاع دی جس کے بعد ایک مر تبہ پھر سے ان کا رابطہ قادر خان کے وا لد کے ساتھ ہو گیا۔قادر خان کے بھا ئی اکبر خان بھی کو ئٹہ میں سرکاری ٹی وی کے ادا کار تھے انہوں نے 57سال ریڈیو پا کستان میں کا م کیا ان کی ریڈیو کیلئے خدمات پر سابق صدر ضیا ئالحق نے انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوا ز ا تھا ۔اب ان کا بیٹاندیم اکبر بھی کو ئٹہ میں اداکاری اور گلو کاری کے جو ہر دکھا رہا ہے جس کی شکل بھی قادر خان سے ملتی ہے ۔