ممبئی( شوبز ڈیسک ) بالی و وڈ کے سٹار اور ایکشن ہیرو اکشے کمار اپنی مذاق کرنے کی عادت کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں کافی مشہور تھے ہی تاہم اب اکشے کمار چوری کی واردات میں بھی ملوث نکل آئے ۔فلم ’بیل بوٹم‘ میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے والے اداکار عادل حسین نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے ان کی گھڑی چرا لی اور انہیں خبر تک نہ ہوئی۔ عادل حسین نے کہا کہ ’جب میں گھر جانے لگا تو فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میرے پاس آئے اور حیرانی کے عالم میں دریافت کیا کہ آپ کی گھڑی کہاں گئی، میں یہ سنتے ہی پریشان ہوگیا۔اداکار نے کہا کہ انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کام اکشے کمار نے کیا ہے، اکشے کمار نے ان سے ہاتھ ملاتے وقت گھڑی اتار لی اور مجھے پتہ تک نہ چلا۔