جیولا(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا میں ’’جامنی جزیرے‘ ‘کے نام سے ایک نیا تفریحی مقام آج کل سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہورہا ہے جہاں کی ہر چیز جامنی رنگت سے بنائی گئی ہے۔یہ دراصل دو قریبی جزیرے، بانوول آئی لینڈ اور پارکجی آئی لینڈ ہیں جنہیں لکڑی کے ایک پل کے ذریعے آپس میں ملاکر کر جامنی جزیرے کا مشترکہ نام دیا گیا ہے۔ یہاں لیوینڈر کے 40 ہزار سے زائد پودے لگانے کا اعلان بھی کیا گیا جن کے پھول جامنی رنگ کے ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے سفر پر پابندی ہے جیسے ہی پابندی ختم ہوگی، من چلے سیاحوں کو ’’جامنی جزیرہ‘‘ اپنے استقبال کیلئے تیار ملے گا۔