لاہور (پ ر) 1700 سی سی یا اس سے زائد تمام گاڑیوں پر 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کے بارے میں حکومت کی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت یا ایف بی آر 10 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، 1700 سی سی یا زائد کی گاڑیوں پر پہلے 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔