پشاور( ذیشان کاکاخیل) بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے حکومت نے عملی اقدامات کرنا شروع کر د یئے ہیں ، ریچ تھری پر کام بروقت مکمل نہ کرنے پر ریچ تھری کے کنسلٹنٹ کو جرمانہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کو بروقت مکمل کرنے اور اس میں مزید کسی قسم کی تاخیر سے بچنے کے لئے حکومت اور پی ڈی اے نے تمام ریچز کے متعلقہ کنسلٹنٹس اور ٹھیکیداروں کو ٹارگت دیا ہے جس کے تحت مقررہ وقت میں ریچ ون ،ٹو اور تھری پر کام مکمل کیاجانا تھا تاہم پی ڈی اے نے ریچ تھری پر معینہ وقت میں کام مکمل نہ کرنے پر کنسلٹنٹ پر جرمانہ عائد کر دیاہے ،ریچ تھری کے کنسلٹنٹ کو جو ٹارگٹ دیا گیا تھا جو تاحال نامکمل ہے ۔ذرائع کے مطابق ریچ تھری پر اب بھی 15فیصد کام باقی ہے ،کیونکہ اس کے ڈیزائن میں بار بار تبدیلی کی گئی،ریش تھری کوبروقت مکمل نہ کرنے پر کنٹریکٹ کے مطابق کنسلٹنٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ پر معاہدے کے تحت منصوبے کا 1.67فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا جو تقریبا 25کروڑ روپے بنتے ہیں ، پی ڈی اے کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ریچ تھری کے کنسلٹنٹ سٹیگو میکرین کومقررہ وقت میں ریچ تھری پر کام کو مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی تھی لیکن وہ معینہ مدت میں عملی کام کو تاحال مکمل نہیں کرسکے ،جس پر 1.67فیصد جرمانہ عائد کر لیا گیا۔