طرابلس(صباح نیوز) لیبیا نے 47 غیرقانونی مصری تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا۔ لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی کے امیگریشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ تارکین وطن کو لیبیا سے بذریعہ سرحد مصر روانہ کیا گیا جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم نے بتایا کہ لیبیا نے 6لاکھ 50 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو پکڑا ہے جن میں 6 ہزار خواتین اور بچے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن جن میں زیادہ تعداد افریقی شہریوں کی ہوتی ہے لیبیا سے بذریعہ بحیرہ روم یورپ جانے کیلئے سفر کرتے ہیں۔