لاہور( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ وپرفارمر بیاخان کی فیشن شومیں شرکت نے شوکوچارچاندلگا دیئے ،رنگا رنگ فیشن شوگزشتہ روز لاہور میں منعقد کیا گیا،جس میں معروف ڈریس ڈیزائنرز نے اپنے خوبصورت ملبوسات کی نمائش کی۔ فیشن شو میں اداکارہ بیاخان نے ڈیزائنرکے کپڑے پہن کر ریمپ پر رنگ بکھیرے ۔اداکارہ بیا خان نے کہا کہ اس منفرد فیشن شو نے فیشن انڈسٹری کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، ایسے شوز ہوتے رہنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ملبوسات تیار کرنے والوں نے اس فیشن شو کے لیے جدت اور روایت کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے ملبوسات کو نیا انداز دیا تھا۔بیا خان نے کہا اس فیشن شو میں ان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ٹاپ ماڈلز نے ملبوسات کی نمائش کی۔ نئے ملبوسات اور ٹاپ ماڈلز کی شمولیت کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد اس شو میں شریک ہوئی۔دلکش ملبوسات نے شو میں رنگ بھر دیئے ۔رنگ و نور سے سجا فیش شو جہاں شرکاء کی تفریح کا ذریعہ بنا وہیں نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع بھی ملا۔