لاہور، ساہیوال، محمدنگر، راجہ جنگ، سرگودھا ( کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگاران ، سٹاف رپورٹر ) بیجنگ انڈرپاس جلو پر گاڑی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق رات کو فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی تھی، نعش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ محمدنگر میں سرکاری گاڑی نے پیدل چلتے 50 سالہ شخص محمد رمضان کو کچل کر مار ڈالا۔ ساہیوال میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بزرگ محمد حنیف جاں بحق ہوگیا۔ بھلوال سے تعلق رکھنے والی فیملی کار پر سوارہوکربہاولنگر جارہی تھی کہ موٹروے پر تیزرفتاری کے باعث کارآگے جانیوالے ٹرالرسے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں فیض رسول اوراسکابیٹا غلام محی الدین موقع پر جاں بحق ہوگئے ، سرگودھا خوشا ب روڈ پر چک 4 رکھ دھریمہ کے قریب موٹر سائیکل سوار خادم حسین اہلیہ عنبرین ، بیٹے علی رضا کے ساتھ تھا تیز رفتا ر وین نے ٹکر ما ر دی ، عنبرین بی بی اور اس کا بیٹا علی رضا جا ں بحق ہو گئے ۔