کراچی(این این آئی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مزید اضافہ کا امکان ہے ، اسٹیٹ بینک نے فری لانسرز کو پانچ ہزار ڈالر ماہانہ منگوانے کی اجازت دے دی، ماہرین کے مطابق ترسیلات زر کا حجم رواں مالی سال 22 ارب ڈالر سے زائد ہو جانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق معیشت کیلئے ایک اور بڑی خبر آگئی ، ترسیلات زرمیں مزید اضافہ متوقع ہے ، اسٹیٹ بینک نے بھی ترسیلات زر کی گروتھ مستحکم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔