ریاض (این این آئی)سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے وزیر خارجہ کو کورونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد بیرون ملک پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا حکم دے دیا۔انہوں نے شوریٰ کونسل اور اس کی ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تاکہ کورونا بحران میں شوریٰ کونسل اپنی آئینی ذمہ داریوں کو انجام دے سکے ۔