اسلام آباد( آن لائن )پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی اپنے متعلقہ ممالک میں منتقلی میں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2019 تک پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیوڈنڈ کی مد میں 548 ملین ڈالر اپنے متعلقہ ممالک منتقل کئے ، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیوڈنڈ کی مد میں 497 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے تھے ۔