لاہور (کامر س رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف ) میاں نعمان کبیر نے وزیراعظم پاکستان کے بیمار صنعتی یونٹس کے بحالی کے فیصلے کو اہم ترین اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 687بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی جائے ں اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اس طرح وہ پاکستانی سرمایہ کار بھی پاکستان آنے میں تامل نہ کریں گے جو اپنے سرمائے کا دوسرے ملکوں میں لے جا کر کاروبار کر رہے ہیں جہاں انھیں بجلی گیس اور دیگر اشیاء پر سبسڈی حاصل ہے اور اسکے ساتھ ساتھ بیروزگاری کا لیول کم ہو ااور پرائم منسٹر کا ایک کروڑ نوکریاں دینے کے منصوبہ پر پیش رفت ہو سکے اور حکومت کے صنعتی ترقی کا ویژن کو پروموٹ کیا جا سکے ، ان صنعتی یونٹس کی بحالی سے ملکی معیشت مستحکم ہوسکے اور صنعتی شعبہ ترقی کرسکے گا۔