میلبورن (سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندر کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک نے معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے ایک سال قبل میلبورن سٹارز کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ ڈنک نے 2017ء میں سٹارز کے ساتھ پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔ ڈنک نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، جس سے مجھے کھیل کے دیگر مواقع تلاش کرنے کی اجازت ملے گی۔