کراچی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ،وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا66واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا، سالگرہ تقریبات کے سلسلے میں لاہور ،کراچی سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات ہوں یے ، کیٹ کاٹے جائیں گے اور دعائیں مانگی جائینگی ۔ سابق صدر آصف زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی فلاسفی اور مشن پر عمل کرتے ہوئے مہذب ، ترقی یافتہ معاشرے کے لئے آخری فتح تک جدوجہد جاری رہے گی،ان کے نظریے پر ثابت قدم رہتے ہوئے پارلیمنٹ کے اختیارات کا تحفظ کریں گے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفہ کو ریاست و معاشرے کو درپیش تمام مسائل کے حل کی کنجی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے ، کہ تضادات کو مفاہمت کے ذریعے حل کرنے پر فوقیت دی جائے ۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بینظیر کا مشن پاکستان میں جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل تھاجبکہ سندھ اسمبلی میں بے نظیر بھٹوکی سالگرہ منائی گئی،لابی میں وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈرنے کیک کاٹا،ایک دوسرے کیخلاف صف آراء اوردست وگریباں رہنے والے سابق وزیراعظم کی سالگرہ پر شیروشکرہوگئے ۔