کراچی(این این آئی)سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری کی جانب سے 31واں یومِ پیدائش منایاگیا۔اس مناسبت سے بختاور بھٹو کے چاہنے والے ان کی زندگی کے یادگار پہلوئوں کو سوشل میڈیا کی زینت بنا رہے ہیں اور بختاور بھٹو بھی من پسند ٹویٹس کو لائیک کررہی ہیں۔بختاورکی جانب سے لائیک کئے گئے ایک ٹویٹ میں ان کا غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک کِلپ شامل ہے جس میں وہ والدہ بینظیر بھٹو کی وفات سے قبل پیشگی سالگرہ مبارک کے واقعے کا تذکرہ کررہی ہیں۔بختاور بھٹو نے کہاکہ والدہ نے شہادت پانے والے دن سے قبل مجھے فون کیا اور سالگرہ کی پیشگی مبارکباد دی۔بختاور نے بتایا کہ والدہ کی شہادت کے بعد مجھے ان کی الماری سے ایک نیکلس ملا، اور ساتھ یہ تحریر تھا کہ 18 ویں سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے بتایاکہ مجھے اس لمحے احساس ہوا کہ میری والدہ شہادت کے لیے تیار تھیں۔