کراچی (کامرس رپورٹر ) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کے ساتھ پی آئی اے ہیڈ کوارٹرز، کراچی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے ۔معاہدے کی تقریب میں بینک اسلامی کی جانب سے پی آئی اے کے ملکی و بین الاقوامی جہازوں کے اندر برانڈنگ کے لئے تعاون کو یقینی بنایا گیا۔ معاہدہ کے مطابق بینک اسلامی، قومی ایئر لائن کے جہازوں میں ہیڈ ریسٹ اور تکیے کے کور فراہم کرے گا۔