برن،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) سوئٹزر لینڈ اپنے بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے اکاؤنٹس اور ان میں موجودرقوم کی معلومات پاکستان کو فراہم کریگا۔سوئس جریدے کے مطابق سوئس پار لیمنٹ نے پاکستانی شہریوں کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کیساتھ خودکار طریقہ سے شیئرکرنے کی منظوری دیدی ہے ۔سوئٹزرلینڈ کے ایوان نمائندگان اور سینٹ نے دیگر 18 ملکوں سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شیئر کرنے کی بھی اجازت دیدی ہے ،ان ملکوں میں عمان، آذربائیجان، قازقستان، لبنان، البانیہ،برونائی ، مالدیپ، پیرو وغیرہ شامل ہیں۔تاہم اس سہولت سے نئے ممالک 2021سے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔ سوئس حکومت مذکورہ ملکوں میں اپنے شہریوں کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرسکے گی۔حال ہی میں سوئس حکام نے اس بات کا انکشاف کیاتھا کہ اس معاہدے میں پہلے سے شامل 75 ملکوں سے 31لاکھ بینک اکائونٹس کی تفصیلات شیئر کی گئی تھیں جس کے جواب میں سوئٹزرلینڈ کو 24 لاکھ سوئس شہریوں کی معلومات حاصل ہوئی تھیں۔