نیویارک(ویب ڈیسک) بعض افراد کیلئے معمول سے ہٹ کر دوسرے ہاتھ سے لکھنا ممکن نہیں ہوتا لیکن امریکہ کے ایک فنکار کا ان دنوں غیرمعمولی چرچا ہے جو بیک وقت دونوں ہاتھوں سے تصاویر بناتے ہیں۔ان کی بعض تخلیقات میں تشاکل (سمٹری) دیکھی جاسکتی ہے یعنی وہ چہرے کے دونوں حصے برابر بناتے جاتے ہیں اور اس کے بعد دونوں حصوں کو اوپر لے جاکر مکمل کرکے تصویر کو حتمی طور پر پورا کرتے ہیں۔ایک جانب تو یہ صلاحیت خداداد ہے جس میں مسلسل مشق کے بعد اضافہ کیا گیا ہے اور اب کولِن بہت مہارت کے ساتھ انسانوں، جانوروں اور قدرتی نظاروں کی خاکے بناتے ہیں۔