واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بیٹے بیرن ٹرمپ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کا تاخیر سے پتہ لگا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ’میرا کورونا کیساتھ ذاتی تجربہ‘ کے نام سے مضمون میں انکشاف کیا کہ انکے بیٹے بیرن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جو اب منفی ہے ۔ٹرمپ اور میرا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیرن کا بھی ٹیسٹ کرایا تھا، 14 سالہ بیرن کا پہلا ٹیسٹ منفی اور پھر اگلے دن مثبت آیا۔میلانیا کا کہنا تھا ہمیں خدشہ تھا بیرن بھی کورونا کا شکار ہو گیا ہے ۔ ہمارا خدشہ اس وقت درست ثابت ہوا جب بیرن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، خوش قسمتی سے وہ صحتمند ہے اور اس میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ ہم تینوں کو ایک ساتھ کورونا ہوا تو ایک دوسرے کا خیال رکھنے میں مدد ملی۔