کراچی(نیٹ نیوز)میئر کراچی وسیم اختر نے بیٹے تیمور وسیم کی جانب سے نوجوان پر تشدد کو غلط قرار دیتے ہوئے واقعہ پر معذرت کر لی۔میئر وسیم اختر حسنین حیدر کے گھر صلح صفائی کیلئے پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی غطی تسلیم کرتے ہوئے حسنین اور ان کے اہل خانہ سے معذرت کی۔وسیم اختر نے کہااس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا تاہم دونوں کے والدین نے بہتر سمجھا کہ معاملہ بیٹھ کر حل کر لیا جائے ، بچوں کا جھگڑا تھا جسے ختم کرا کے دونوں کو گلے ملوا دیا ہے ۔تشدد کا نشانہ بننے والے حسنین حیدر اور ان کے والد نے تیمور وسیم کو معاف کر دیااور وسیم اختر کو مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔