اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بھارتی فوج کا بے بنیاد پروپیگنڈا ان کی مایوسی کا عکاس ہے ،بھارتی فوج کی ہرزہ سرائی داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث داخلی تضادات کا شکار ہے ، قربانیوں سے حاصل امن وامان کو تباہ کرنے کی سازش ناکام بنا دیں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 244 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔کانفرنس میں پاکستان کے اندرونی بیرونی چیلنجز ، علاقائی سیکورٹی، بارڈرمینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی،کانفرنس میں افغانستان کی سیکورٹی صورتحال اور انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔کانفرنس میں کورکمانڈرز نے بھارتی فوج کے پاکستان مخالف مکروہ پروپیگنڈے کا نوٹس لے لیا ہے ، بھارتی فوج کا بے بنیاد پروپیگنڈا ان کی مایوسی کا مظہر ہے ، آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے کا مقصدکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹا نا ہے ، بھارتی پروپیگنڈا اندرونی انتشار کا مظہر ہے ، پروپیگنڈا بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے ، خطے کے امن کیلئے بین الاقوامی برادری کا تعاون اور رابطہ ضروری ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پاکستان کی علاقائی سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔ شرکاء کانفرنس نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی سازشوں کو ناکام بنانے کا عزم کیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ قربانیوں سے حاصل امن وامان کو تباہ کرنے کی سازش ناکام بنا دیں گے ۔ آرمی چیف نے غیرملکی افواج کے ساتھ تربیتی مشقوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ انسداد دہشتگردی کی مشقیں کی ہیں،آرمی چیف چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔کانفرنس میں اس عزم کااظہارکیاگیاکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اورخودمختاری کاہرقیمت پردفاع کیاجائیگا۔ شرکا کانفرنس نے فغانستان میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔