شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے با نی چیئرمین اور ممتاز ماہر اقتصادیات منظورالحق ملک نے کہا ہے کہ حکومت صنعتکاروں اور ٹریڈرز سے سیلز ٹیکس کی بجائے صرف انکم ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کرے بے جا ٹیکسوں کے نفاذ سے ملکی انڈسٹری بہتری کی طر ف نہیں بلکہ مزید تنزلی کا شکار ہوگی ہم حکومت کے ٹیکس نیٹ ورک کو پھیلانے اور موثر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہی۔کراچی کے بعد ضلع شیخوپورہ دوسرا بڑا صنعتی زون ہے مگر یہاں صنعتکاروں اور ٹریڈرز کو کوئی قابل ذکر حکومتی مراعات و تحفظ حاصل نہ ہے ، ضلع میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر اب نئے 26بنکوں کی منظوری اور 48اے ٹی ایم مشینوں کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے کیش کی منتقلی کے عمل میں کمی آئے گی اور وارداتیں بھی کم ہوں گی ، گورنر پنجاب اپنے وعدے کے مطابق شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دفتر کیلئے جگہ کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، منظور الحق ملک نے کہا کہ وفاقی بجٹ پر صنعتکاروں اور ٹریڈرز کو تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔