مکرمی ! دین اسلام اپنے ماننے والوں کوحکم دیتاہے کہ ضرورت سے زیادہ رزق گھر میں رکھنے کی بجائے غرباء و مساکین میں تقسیم کر دیاکر وتاکہ تم پر رحم کیا جائے اورمزید رزق عطاکیاجائے۔ شکرکیاہے؟شکریہ نہیں کہ اپنے گھر اوربینک میں ڈھیرساری دولت محفوظ کی جائے اوربہت ساری غذائیں کھاکرپیٹ پرہاتھ پھیرکرکہہ دیاجائے کہ اللہ تیراشکرہے بلکہ شکریہ ہے کہ حدسے زیادہ مال ودولت جمع نہ کی جائے۔اپنے دسترخوان میں غرباء اورمساکین کوشامل کریں ۔ اپنی ضرورت سے زیادہ رزق ذخیرہ نہ کیاجائے بلکہ اسے حقداروں میں فوری تقسیم کردیاجائے۔اضافی رزق کسی غریب کودینے کی بجائے کچرے میں ڈال دیتے ہیں۔اپنے والدین اوربہن بھائیوں،میاں بیوی ایک دوسرے کے حقوق کاخیال نہیں کرتے۔ ( امتیازعلی شاکر،لاہور)