غزہ(این این آئی)غزہ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے امریکی اقتصادی امن منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں سینکڑوں فلسطینیوں نے بحرین میں امر یکہ کی جانب سے ہونے والی اقتصادی امن پلان کانفرنس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے پورٹریٹ بھی نذر آتش کئے گئے ۔مظاہرین نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے کسی فلسطینی کوخوش آمدید نہیں کہتے ۔ مظاہرے میں حماس اور الفتح کے کارکنان نے شرکت کی۔فلسطینی مظاہرین کاکہنا تھاکہ اپنے حقوق کے لیے جنگ کو دنیا کے کسی خزانے کے بدلے بھی نہیں روکیں گے ۔ مناما میں ہونے والی کانفرنس شیطانی ڈیل ہے ۔