نیویارک( آن لائن ) امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈ سے ویلٹر ویٹ مقابلے میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ ہونے کے بعد ہسپتال پہنچنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے حوالے سے تشویش ناک خبر سامنے آگئی۔دورنِ فائٹ نازک جگہ پر مکا لگنے کے باعث عامر خان کے پیشاب میں خون آنے لگا ہے ۔ نیو یارک میں ہونے والے ویلٹر ویٹ مقابلہ کے چھٹے راؤنڈ میں عامر خان کو ریٹائر ہونا پڑا تھا۔ ایک ٹویٹ میں عامر خان نے بتایا کہ میرے پیشاب میں خون آرہا ہے ۔ جب مجھے لو پنچ لگا تو پوچھا گیا کہ کیا تمہیں اب بھی تکلیف ہورہی ہے تو میں نے کہا ہاں جس کے بعد مقابلہ ختم کردیا گیا۔عامر خان نے کہا مجھے پتا نہیں تھا کہ میرے پاس فیصلہ کرنے کیلئے 5 منٹ تک کا وقت تھا، اگر اپتا ہوتا تو وہ ناک آؤٹ ہونے کو ترجیح دیتے ۔