لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت کمیٹی کا آٹھواں اجلاس محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے محنت و انسانی وسائل انصار مجید نیازی ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کل 12ایجنڈے شامل کیے گئے جو مختلف محکمہ جات میں جاری منصوبہ جات کے لیے ضروری ساز وسامان سے متعلق سفارشات پر مشتمل تھے ۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کے نمائندگان سے منصوبہ جات کی تفصیلات معلوم کی اور اخراجات کو ممکنہ حد تک معقول بنانے کی ہدایت کی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لیے سہولت سینٹرز کا قیام خوش آئند ہے ۔پنجاب میں یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبہ جات کے دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے ۔ انہوں نے محکمہ لائے وسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور محکمہ جنگلی حیات کو ہدایت کی کہ وہ اربن یونٹ کے ساتھ ملکر پنجاب کے پسماندہ علاقوں خصوصاًجنوبی پنجاب کے لیے منصوبہ جات تریتب دیں۔