لندن(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ کہتے ہیں کوشش ہے کہ فٹنس پر کام کرکے تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کریں ۔خصوصی گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ ان کا انگلینڈ کا پہلا دورہ ہے ، وہ بولنگ کوچ وقار یونس کی موجودگی میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں گے ۔میں خوش قسمت ہوں جو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے کھیلنے کا موقع ملا ہے ، کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بعد مختصر دورانیے کی کرکٹ آسان لگتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز دیکھ کر بھی فائدہ ہو رہا ہے ۔