اسلام آباد (آن لائن) پام آئل کی درآمدات میں رواں سال اگست کے دوران30.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2019 کے دوران درآمدات کا حجم 23.8 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2018 میں 18.3 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں، اس طرح اگست 2018 کے مقابلے میں اگست 2019 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 5 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔