لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے چاکلیٹی ہیرووحید مراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرپاکستان کی نامور شخصیات کیساتھ لی گئی اپنی یادگارتصویریں شیئر کرنیوالی بشریٰ انصاری نے اس بار لیجنڈری اداکار چاکلیٹی ہیرووحید مراد کیساتھ اپنی ایک نایاب تصویر پوسٹ کی ہے ۔ تصویر میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ لیجنڈری اداکار وحید مراد اور میڈم فردوس کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ بشریٰ انصاری نے تصویرشیئرکر تے ہوئے بتایا ’یہ تصویرسال 1983 کی ہے جب میں نے مسٹروحید مراد اورمیڈم فردوس کیساتھ ایک شو کا انعقاد کیا تھا۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کوصارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔